شکتی ملک قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے :پپو یادو

Taasir Urdu News Network | Patna  (Bihar)  on 05-Oct-2020

پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادو نے پورنیہ میںشکتی ملک قتل معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرانے کی مانگ کی ہے اور متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو نوکری اور سیکوریٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ آج پٹنہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پپو یادو نے اپنی قیادت والے اتحاد پی ڈی اے کے حوالے سے کہا کہ اسے دلت کا مدعا بنایا جائے ۔انہو ںنے اس معاملے میں این ڈی اے پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے رام سندر داس سے رمئے رام تک اور ادئے نارائن چودھری سے جیتن رام مانجھی تک کی توہین کی ہے ۔ انہو ںنے الزام لگایا ہے کہ سیاست میں آگے بڑھتے کارکنان کو راستے سے الگ کرنا سینئر رہنمائوں کی فطرت میں داخل ہے ۔ پپو یادو نے الزام لگایا کہ ترقیات کے پیسے کو انتخاب میں لگانا افسوس ناک ہے ۔ انتخابی کمیشن کو اس معاملے پر روک لگانی چاہئے ۔ پروگریسیو ڈیمو کریٹک الائنس کے کنوینر پپو یاد ونے بتایا کہ ان کی حلیف پارٹیوں کی سبھی لیڈران کل ایک ساتھ میٹنگ کر پہلے مرحلے کیلئے سیٹ ، حلقہ ، اور امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے ۔