عالیہ بھٹ کے انسٹا پر 50ملین فالوورز ہوگئے

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (Maharashtra)  on 28-Oct-2020

ممبئی: فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 50 ملین یعنی 5 کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس کو اْنہوں نے ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے انسٹاگرام پر 50 ملین فالوورز ہونے پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے اس قدر محبت دی کہ آج انسٹاگرام پر میرے 50 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔‘بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’یہاں میں آپ کو وہ باتیں بتانا چاہوں گی جو میں نے گزشتہ کچھ مہینوں میں سیکھی ہیں، وہ یہ کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سب ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں، اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ہمیں تفریح بھی ملتی ہے۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’جب انسٹاگرام پر میرے 5 اور 15 ہزار فالوورز تھے تو میں اْس وقت بھی آپ سب کی اتنی ہی شکرگزار تھی جتنی آج ہوں۔‘اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’میرا ماننا یہ ہے کہ ہماری زندگی ان تعلقات سے بنی ہے جو ہم لوگوں کے ساتھ بناتے ہیں۔‘عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ’چونکہ آج خوشی کا دن ہے تو اپنے لیے کچھ وقت نکالیں اور اپنی روح، ذات اور دل کی تعریف کریں کیونکہ کسی کی ناپسندیدگی، ٹرال یا تنقید آپ کو اپنی ذات سے دور نہیں کرسکتی لہٰذا اپنے بارے میں سوچیں۔‘بالی وڈ اداکارہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اْن کی پوسٹ پر اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 91 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اْنہیں 50 ملین فالوورز کے لیے مبارکباد بھی دی جار ہی ہیں۔