عبدالباری صدیقی 17کو دربھنگہ اور19 کو کیوٹی سےپرچہ نامزدگی کریں گے

Taasir  Urdu News Network | New Delhi  (India) on 15-Oct-2020

دربھنگہ: راجد کے سینئرلیڈر علی نگر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے و سابق وزیرعبدالباری صدیقی نے اس بار دربھنگہ کے 86۔ کیوٹی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالباری صدیقی کی متھلانچل ہی نہیں بہار میں ان کی الگ پہچان ہے یہی وجہ ہے کہ دربھنگہ لوگ ان کے کیوٹی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے فیصلے کا استقبال کررہے ہیں۔ جب کہ اس بارکیوٹی کے لوگوں نے نعرہ دیا تھا کہ ’’کیوٹی کا بیٹا ہی ہمارا نیتا ہو‘‘لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ اب گارجین کے میدان میں آجانے سے لوگوں نے گارجین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اب کیوٹی کے لوگوں نے بھی من بنالیا ہے کہ عبدالباری صدیقی کو جتاکر ہاؤس بھیجا جائے۔ عبدالباری صدیقی 17 اکتوبر کو دربھنگہ پہنچیں گے۔ بٹھولی چوک پران کا زوردار طریقے سے استقبال کیا جائے گا۔ 19اکتوبر کو کیوٹی اسمبلی حلقہ سے عبدالباری صدیقی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ مذکورہ جانکاری راجد کے سنگھواڑہ بلاک صدر عبدالباسط نے میڈیا کو دی ہے۔