فیروز آباد میں بی جے پی لیڈرکا قتل

Taasir Urdu News Network | Firozabad  (Uttar Pradesh) on 17-Oct-2020

فیروز آباد: اترپردیش کے فیروز آباد ضلع کی ٹنڈلہ تحصیل کے نارکھی تھانہ علاقے کے نگلہ بیچ میں پرچون کی دکان چلانے والے بی جے پی لیڈر کوجمعہ کی شام گولی مار دی۔جس کی موت ہوگئی۔ٹنڈلہ ودھان سبھا علاقے میںضمنی انتخاب چل رہا ہے۔جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آنے سے بی جے پی کارکنان میں غصہ پایاجارہا ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سچیندر پٹیل نے بتایا کہ تھانہ نارکھی علاقہ نگلہ کے بیچ رہنے والے 46سالہ بی جے پی لیڈر ڈی کے گپتاشام میں اپنی پرچون کی دکان پر بیٹھے تھے۔جیسے ہی وہ اپنے گھر کے لئے روانہ ہوئے تو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔گپتا سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اس کے فوراً بعد علاج کیلئے آگرہ لے جایا گیا جہاں رات میںان کی موت ہوگئی۔پٹیل نے بتایا کہ واقعہ کا انکشاف کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے ذریعہ جو بھی تحریر دی جائے گی اس کی بنیاد پر مقدمہ درج کر ملزمین کی گرفتاری کی جائے گی۔اس دوران مشتعل گائوں والے اور بی جے پی کارکنان نے ٹنڈلہ ، ایٹہ مارگ پر واقعہ نگلہ بیچ چوراہے پر جام لگادیا۔کارکنان نے جم کر نعرے بازی کی۔ پولیس نے بعد میں سمجھا بجھا کر لوگوں کو وہاں سے ہٹایا۔