قانون سازکونسل کے دربھنگہ گریجویٹ حلقہ کا انتخاب22 اکتو برکو

Taasir Urdu News Network | Samastipur  (Bihar)  on 20-Oct-2020

سمستی پور: انڈین الیکشن کمیشن کے مقرر پروگرام کے مطابق بہار قانون ساز کائونسل کے دربھنگہ ٹیچر گریجویٹ انتخابی حلقہ کے دوسالہ انتخاب 2020 کی ووٹنگ سمستی پور ضلع کے تحت57 پولنگ بوتھوں پر مورخہ 22 اکتو بر 2020 کو ہونا طے ہے۔ ووٹنگ صبح 8:00بجے سے 5:00بجے شام تک ہو گی۔ شفاف پر امن اور خوف سے پاک ماحول میں انتخاب ختم کرانے کی پولنگ بوتھوں کوجوڑتے ہوئے سکٹر مجسٹریٹ پولس افسر، پولس فورس کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔سبھی تعینا ت سکٹر مجسٹریٹ ، پولس افسران کی میٹنگ آج 19-10 -2020کو کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع مجسٹریٹ اور پولس سپر نٹنڈنٹ کی صدارت میں کی گئی۔ میٹنگ میں پولنگ بوتھوں پر غیر جانب دارانہ اور پر امن ووانتخاب کو ختم کرانے ، انتخاب ختم ہونے کے بعد کی کارروائی وغیرہ کے سلسلے میں حکم دیا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کلکٹر ، اڈیشنل کلکٹر، ضلع عوامی شکایت ازالہ افسر ، ضلع حصول اراضی افسر، سبھی سکٹر مجسٹریٹ اور پولس افسران موجود تھے۔