پال گھر ماب لنچنگ معاملہسپریم کورٹ نے چار ہفتے کے لئے سماعت ملتوی کردی

Taasir  Urdu News Network   New Delhi  (India)  on 07-Oct-2020

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پال گھر معاملے کی سماعت چار ہفتے کے لئے ملتودی کردی ہے۔مہاراشٹر سرکار کے حلف نامہ پر دیگر پارٹیوں کوجواب داخل کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر حکومت درخواست گزار کے حلف نامہ پر اپنا جواب دو ہفتے میں داخل کرے گی۔کیس کی آئندہ سماعت 15 نومبر کوہو گی۔پالگھر میں سادھوؤں کے بے رحمی سے قتل کا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔مہاراشٹر حکومت نے کہا کہ15پولیس والوں کے تنخواہ میں کٹوتی کی سزا دی گئی ہے۔نئے حلف میں مہاراشٹرسرکار نے کہا ہے کہ ایک سینئر پولیس افسر کوبرطرف کر دیا گیا تھا اور 2 لازمی ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ 252 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی اور اور 15 پولیس اہلکار پرتنخواہ میں کمی کے ساتھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ مہاراشٹر حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ دو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ایک پولیس والوں کے خلاف اوردوسری جن لوگوں نے سادھوئوں پر حملہ کیا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ ایک چارج شیٹ بھی داخل کی گئی ہے۔ جسے سپریم کورٹ کے سامنے رکھ گیا ہے ۔اس سے قبل 6 اگست کو ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ نے مہاراشٹر پولیس سے اس معاملے میں دائر چارج شیٹ مانگی تھی۔ساتھ ہی اس معاملے میں غفلت ولاپرواہی کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔ مہاراشٹر پولیس نے سپریم کورٹ میں دائر حلف نامے میں سی بی آئی جانچ کی مخالفت کی ہے۔اس کے علاوہ مہاراشٹر پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملے میں نچلی عدالت میں چارج شیٹ دائر ہوچکی ہے اور سی آئی ڈی اپنا کام سنجیدگی سے کر رہی ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے ۔