پایا کنہ بنانے کی ترکیب

Taasir  Urdu News Network | Siwan  (Bihar)  on 10-Oct-2020

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

بکرے کا گوشت ایک کلو

بکرے کے پائے آٹھ سے دس عدد

ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

پیاز تین عدد درمیانی

لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ

ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

دہی ایک پیالی

بڑی الائچی ایک سے دو عدد

سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

آٹا آدھی پیالی

کوکنگ آئل آدھی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

گوشت کے بڑے ٹکڑے کرکے دھو کر رکھ لیں۔پائے اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں۔

چھ سے آٹھ پیالی ابلتے ہوئے پانی میں پائے ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں،ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں۔پھر آنچ ہلکی کرکے ایک سے دو موٹی کٹی ہوئی پیاز اور آٹھ سے دس کالی مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک ڈیڑھ گھنٹہ پکا لیں۔

پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑالیں۔

باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں،ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ کے لئے فرائی کریں پھر گوشت ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

دہی میں نمک،لال مرچ،ہلدی،بڑی الائچی اور سیاہ زیرہ ڈال کر ملائیں اور اس مکسچر کو گوشت میں ڈال دیں۔

آٹے کو توے پر ہلکا سا بھونیں پھر ایک پیالی پانی میں گھول کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں،دہی کا مکسچر ڈالنے کے بعد گوشت میں یہ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

پائے شامل کرکے اس کی یخنی چھان کر ڈال دیں،ہلکی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔