چھتیس گڑھ میں کسان کی لہلہاتی فصل پر بلڈوزر چلانے کا الزام

Taasir Urdu News Network | Raipur (Chhattisgarh)  on 19-Oct-2020

رائے پور: چھتیس گڑھ کے امبیکا پور میں میونسپل کارپوریشن کی بے حسی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس پر مکان تعمیر کرنے کے لئے قبضے کو لیکر کسان کی لہلہاتی فصل پر جے سی بی چلواکر فصل کو برباد کرنے کا الزام لگا ہے۔ حالانکہ میونسپل کارپوریشن فصل کو تباہ کرنے سے انکار کر رہا ہے۔کسانوں کا الزام ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے بغیر نوٹس دیئے یہ کارروائی کی۔ لہلہاتی فصل کو خراب ہوتا دیکھ کر کسان روتے بلکتے دکھائی دیئے۔ متاثرہ کسان اشوک وشواس نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے اس زمین پرکھیتی کررہا ہے۔ اس نے حکومت سے اس زمین میں کھیتی باڑی کے لئے لیز کا مطالبہ بھی کیاتھا ، جو آج تک نہیں مل سکاہے۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی اطلاع کے بغیر فصل قبضے کے لئے تباہ کردی گئی تھی ایک اور کسان مہندر پرساد کشواہا نے بھی اسی طرح کی ایک کہانی سنائی۔ اس کی تیار شدہ فصل بھی کچھ ہی دنوں میں کٹنے والی تھی ، لیکن میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کی وجہ سے کسان کی لہلہاتی فصل اب تباہ ہوچکی ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ کسان کو اس کی برباد ہوئی فصل کا معاوضہ ملتا ہے یا نہیں۔اس معاملے میں میئر اجے ترکی نے بتایا کہ وہ زمین ایک سال سے آواس یوجنا کے لئے مختص تھی۔لوگوں کو اس کی معلومات بھی دی گئی تھی۔اس کے باوجود فصل کھڑی کی گئی۔قبضے کی کارروائی تحصیلدار اور پٹواری کی موجودگی میں کی گئی۔انہوں نے دھان کی فصل پر جے سی بی چلا کراسے تباہ وبرباد کرنے کے الزام کو غلط ٹھہرایا ہے۔