کپل دیو کی صحت بہتر ، ویڈیو پیغام میں کہا – اچھا محسوس کررہا ہوں

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on 30-Oct-2020

نئی دہلی: عظیم کھلاڑی کپل دیو کے انجیو پلاسٹی کرانے کے ایک ہفتہ بعد انہوں نے جمعرات کو 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اپنے ساتھی کھلاڑی کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بہت اچھا محسوس کررہے ہیں اور سبھی لوگوں سے ملنے کو بے تا ب ہیں۔ 61 سالہ کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی ۔ دو دن بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ انجیوپلاسٹی دل میں عام خون کے بہاو کو برقرار رکھنے کے لئے بند شریانوں کو کھولنے کا عمل ہے۔ کپل نے 1983 کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیوشیئر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں جلد سے آپ سے ملنے کی کوشش کروںگا ۔سال کا اختتام ہونے ہی والا ہے لیکن اگلے سال کا آغاز اور بھی بہتر ہوگا۔ ہندوستان نے پہلا ورلڈ کپ 1983 میں کپل دیو کی سربراہی میں جیتا تھا۔