Taasir Urdu News Network | Dubai (United Arab Emirates) on 28-Oct-2020
دبئی: چنئی سپر کنگز کے سی ای او کاشی وشوناتھن نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی 2021 کے آئی پی ایل میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ انہیں یقین ہے کہ دھونی 2021 میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹیم نے تین بار اس کی کپتانی میں یہ خطاب جیتا ہے۔ یہ پہلا سیزن ہے جب ٹیم نے پلے آف کے لئے کوالیفائی نہیں کیا ہے۔ کوئی ٹیم ایسی نہیں ہے جس نے چنئی کی طرح آئی پی ایل کاکردگی کی ہو۔ خراب سیشن کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سب کچھ تبدیل کردیں۔چنئی سپر کنگز نے اتوار کے روز رائل چیلنجرز بنگلور کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لیکن ایک دیگرمیچ میں راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی چنئی کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ چنئی نے اس سیزن میں کھیلے گئے 12 میں سے 8 میں شکست کا سامنا کیا ہے۔ جبکہ اس نے چار میچ جیتے ہیں۔دھونی نے 12 میچوں میں 199 رنز بنائے تھے۔ ان کا اسٹرائک ریٹ 118.45 فیصد رہا۔ وہیں 2021 آئی پی ایل سیزن کے آغاز ہونے میں 6 ماہ کا وقت ہے۔آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل چنئی سپر کنگز کے دو بڑے کھلاڑی اپنے نام واپس لے لیے تھے۔ ہربھجن سنگھ ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات نہیں گئے تھے۔ اسی دوران سریش رینا بھی خاندانی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہندوستان واپس آئے تھے۔