65 سالہ ضعیفہ کا پیٹ پیٹ کر قتل

Taasir  Urdu News Network | Siwan  (Bihar)  on 10-Oct-2020

حسن پورہ ؍ سیوان: ایم ایچ نگر تھانہ کے رجن پورہ میں گاؤں کے ہی لوگوں کے ذریعہ ایک 65 سالہ ضعیفہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ مہلوکہ رجن پورہ باشندہ بنواری یادو کی 65 سالہ اہلیہ بھگمنی دیوی بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں غم کاماحول ہے۔ لواحقین نے اس کی اطلاع ایم ایچ پولس کو دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایم ایچ پولس نے دیگر فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سیوان بھیج دیا ہے۔ حادثہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ سڑک میں مٹی ڈالنے کو لے کر گذشتہ 7 اکتوبر کو بغل کے ہی رتن یادو کے گھر سے مار پیٹ کی گئی تھی۔ جس میں رامانند کی اہلیہ تھانہ میں درخواست دی تھی تب سے رتن یادو کے خاندان سے دشمنی چل رہی تھی۔ اسی درمیان مہلوکہ کو اکیلے دیکھ کر وہ لوگ مار پیٹ کرنے لگے۔ جس میں مہلوکہ کی موت جائے وقوع پر ہوگئی۔ مہلوکہ کو دو لڑکا اور دو لڑکی ہے۔ سبھی لڑکے لڑکی کی شادی ہوگئی ہے۔ خبر لکھے جانے تک مقامی تھانہ میں مقدمہ درج نہیں ہو پایا تھا۔