ہندوستان

اس ہفتہ سے گرے گا درجہ حرارت، ہوسکتی ہے کڑاکے کی سردی کی شروعات

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Bhopal  (Madhya Pradesh)  on 21-November-2020

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو دنوں کے دوران شمالی اور مشرقی اضلاع میں بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ستنا، سیدھی، امریا، دموہ، جبلپور، منڈلا، ملاج کھنڈ، سیونی، چھندواڑا، بیتول وغیرہ اضلاع میں بارش دیکھنے کو ملی ہے۔ راجدھانی بھوپال میں بھی آسمان میں بادل چھائے رہنے سے ہلکی سردی کا احساس ہورہا ہے۔ ہفتہ صبح سے راجدھانی سمیت آس پاس کے علاقوں میں ٹھنڈ ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ آئی ہے۔ سینئر موسم سائنسداں پی کے سہا نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مدھیہ پردیش میں بارش کی یہ سرگرمیاں ایک کونفیولواینس زون بننے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ شمال مغرب سمت سے خشک ہوائیں، مشرقی سمت سے آنے والی نم ہواؤں سے مل رہی ہیں جس سے بادل بن رہے ہیں اور بارش ہورہی ہے۔ آج 21 نومبر کو بھی مدھیہ پردیش کے مشرقی اور جنوب مشرقی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے، حالانکہ بارش کی سرگرمیاں ہلکی ہی رہیں گی۔ 22-23 نومبر سے موسم پھر سے خشک ہوجائے گا۔ دو دنوں بعد شمال مغربی ٹھنڈی ہواؤں کے اثر سے مدھیہ پردیش میں بھی درجہ حرارت گرنے لگے گا اور کم از کم درجہ حرارت معمول سے نیچے آجائے گا، جس سے سردی کی شروعات ہوسکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper