فن فنکار

بھارتی سنگھ کے گھر پر این سی بی کا چھاپہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 21-November-2020

ممبئی: بالی ووڈ ڈرگس کیس کی جانچ کر رہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے آج کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ اس سے پہلے بیورو نے ارجن رام پال فلم صنعت سے جڑے دوسرے اہلکاروںکو بھی منشیات کے استعمال کے سلسلے میںپوچھ تاچھ کی جبکہ کئی لوگوں کے گھر پرچھاپے بھی مارے گئے ۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے نارکو این سی بی مسلسلفلم اداکاروں سے منسلک ہستیوں کے گھر پر چھاپہ ماری کر رہا ہے۔ اسی ضمن میں این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو ایک مشہور خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق این سی بی کی ٹیم کو ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ کے گھر سے کچھ مقدار میں ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ تو پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ڈرگس کتنی مقدار میں ملی ہے لیکن این سی بی کی ٹیم نے ٹی وی اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو سمن بھیج دیا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ہفتہ کو بھارتی سنگھ کے اندھیری علاقے میں موجود گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ڈرگس برآمد کی۔ جس وقت این سی بی کی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا تھا اس وقت بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش گھر پر ہی موجود تھے۔ بھارتی سنگھ کے گھر سے ڈرگس ملنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی اور ان کے شوہر ہرش کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر این سی بی کے دفتر کب پہنچتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper