دسترخوان

بیف نہاری بنانے کی ترکیب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded  on 05-November-2020

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

300 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

313 کیلوریز

اجزاء

گوشت2 کلو

ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ

لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچے

نمک حسب ذائقہ

پیاز 3-4 عدد(سلائس کاٹ لیں)

آٹا 1 کپ

سونٹھ کا ٹکڑا 1 عدد(بڑا)

سونف 1.1/2 کھانے کا چمچہ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1.1/2 کھانے کا چمچہ

بڑی الائچی 3-4 عدد

بادیان کے پھول 3 عدد

سرخ مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچے

تیل حسب ضرورت

نمک حسب ذائقہ

ہرا دھنیا‘ادرک‘پودینہ‘لیموں گارنشگ کے لیے

تیار کرنے کی ترکیب

ململ کے کپڑے میں سونٹھ کا ٹکڑا‘سونف‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘بڑی الائچی‘بادیان کے پھول ڈال کر پوٹلی تیار کرلیں

پتیلی میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں

گوشت ادرک‘لہسن پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں

گوشت بھوننے کے بعد اس میں لال مرچ پاؤڈر اور تیار کی ہوئی پوٹلی ڈال کر دوبارہ بھونیں 4-5 گلاس پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں گوشت گل جائے تو ایک کپ پانی میں آٹا گھو ل کر اس میں ڈالیں مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے تیز آنچ پر پکائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں

تھوڑی دیر کے بعد آنچ دھیمی کرکے ڈھکن ڈھک کر روغن اوپر آنے تک پکائیں

مزیدار بیف نہاری تیار ہے

سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے‘ادرک پودینے اور لیموں سے گارنش کرکے سرو کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper