سیاست

بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا ملک میں لوجہاد کے معاملے ہو رہے ہیں

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Nagapur (Maharashtra)  on 21-November-2020

ناگپور: بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ملک میں لو جہاد کے معاملے رونما ہورہے ہیں، لہٰـذا مناسب ہے کہ ان کو روکنے کے لئے کوئی قانون لائیں۔ وہ کانگریس کے رہنما اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے الزام سے متعلق ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ گہلوت نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ لوجہاد کا لفظ گڑھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش ہے ۔ اس پر مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی نے کہاکہ یہ سب سیکولر لوگ ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ہندوؤں پر حملہ کرنا اور انہیں گالی گلوچ کہنا سیکولرزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں لوجہاد ہو رہا ہے اور کیرالہ میں بھی اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے جہاں بی جے پی اقتدار میں نہیں ہے،جب ایسی چیزیں منظر عام پر آتی ہیں تو یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرے۔ بی جے پی کے زیر اقتدار کچھ ریاستوں نے نام نہاد لوجہاد کو روکنے کے منصوبے بنائے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper