کھیل

جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی کورونا کی زد میں

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Cape Town  (South Africa)  on 21-November-2020

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز اگلے ہفتے سے شروع ہونی ہے، لیکن اس سے قبل میزبان پروٹیز ٹیم سے متعلق ایک بڑی اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈنے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا وائرس ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے۔سی ایس اے نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے لئے محدود اوورز کے دورے کے دوسرے لازمی کورونا ٹیسٹ کے بعدایک دیگرکھلاڑی مثبت پایا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی اب ٹیم سے الگ ہو گیا ہے اور اسے فوری طور پر آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، جہاں ٹیم کا میڈیکل اور سپورٹ عملہ اس کی جسمانی صحت اور ذہنی صحت کو یقینی بنانے کے لئے کھلاڑی کی نگرانی کرے گا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے کورونا ٹیسٹ میں مثبت پائے جانے والے کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper