ہندوستان

دہلی کے 90 اسپتالوں میں 60 فیصد بیڈ کورونا مریضوں کے لئے مخصوص ہیں

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 21-November-2020

نئی دہلی : دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست کے 90 اسپتالوں میں 60 فیصد بیڈ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے مخصوص ہیں۔ جین نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں 2,644 عام کووڈ بیڈ اور 260 آئی سی یو بیڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ جمعہ کو قومی دارالحکومت میں ، کورونا کے 6,608 نئے کیسوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5.17 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جبکہ جمعہ کے دن مزید 118 مریض اس وبا کی وجہ سے فوت ہوگئے ، اموات کی تعداد 8,159 ہوگئی۔ دہلی کے محکمہ صحت کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، جمعہ کے روز مجموعی طور پر کیسوں کی تعداد 5,17,238 ہوگئی جس میں سے 4,68,143 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس کے مطابق اس وقت دہلی میں 40,936 مریض زیر علاج ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper