ہندوستان

راجوری میں ایل او سی پاکستانی فوج کی فائرنگ، بھارتی فوج کا حوالدار جاںبحق،دوسرا زخمی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Srinagar (Jammu Kashmir)  on 21-November-2020

سرینگر: ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر آر پار فائرنگ کے ایک واقعہ میں فوج کا ایک حوالدار شہید جبکہ دوسرا زخی ہوگیا۔کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ لام علاقے کے نوشہرہ سیکٹر میں پیش آیا۔حکام کے مطابق پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ شب بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک حوالدار شدیدزخمی ہوکر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ایک اور فوجی اہلکار زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی تھیں۔غور طلب ہے کہ اب جبکہ برفباری ہونے والی ہے جسکی وجہ سے ایل او سی کے تمام راستے تقریباً چھ ماہ تک بند ہونے والے ہیں۔ اور پاکستان کی یہ کوشش ہے کہ برفباری سے قبل ہندوستان کی چوکیوں اور بستیوں پر فائرنگ کی آڑ میں زیادہ سے دہشت گردوں کو کشمیر کی طرف دھکیلا جائے، تاکہ جموں وکشمیر میں زیادہ سے زیادہ تشدد کے واقعات انجام دے پائیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper