فن فنکار

سلمان خان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف کو ہوا کورونا، خود ہوئے آئیسولیٹ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 19-November-2020

ممبئی: معروف اداکار سلمان خان کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور اور دو اسٹاف کی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعدسلمان اپنے آپ کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ اس کے رابطے میں آنے والے دیگر اسٹاف کی بھی جانچ کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد سلمان خان کے اسٹاف میں سے دو دیگر کورونا پازیٹیوپائے گئے۔ سلمان خان ان دنوں کافی مصروف ہیں اور بگ باس-14 کی ہوسٹنگ کر رہے ہیں۔ ایسے میں سلمان خان آنے والے کچھ ایپی سوڈ میں دکھائی دیں گے یا نہیں اس کے بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ اس دوران سلمان خان کسی سے بھی نہیں مل رہے ہیں۔ لاک ڈاون کے بعد سے ہی شوٹنگ پر روک لگا دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے بھلے ہی کم دکھائی دے رہے ہوں لیکن بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں اس وقت کورونا کے معاملے 17 لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کر چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کے 17 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں اور 46 ہزار 200 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔کل کے اعداد وشمار کے مطابق، کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 80,221 رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر اس معاملے میں چوٹی پر برقرار ہے، کیرالہ 69,399 فعال معاملات کے ساتھ دوسر نمبر پر ہے، دہلی، 42,004 فعال معاملات کے ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 26,296 معاملات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کرناٹک اب 25,146 معاملات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper