سیاست

سواکروڑ لوگوں کے دُکھ دورہوں ،اُس کی دعاکیلئے حاضر ہوا ہوں : ہاردک پٹیل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Ajmer Sharif  (Rajasthan)  on 21-November-2020

اجمیر شریف: گجرات کانگریس کے رہنما ہاردک پٹیل ہفتے کے روز اجمیر پہنچے۔ یہاں انہوں نے خواجہ چشتی کے مزار پر حاضری دی۔ ہاردک پٹیل نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہونی چاہئے کہ ہر طبقے کو مکمل مساوات حاصل ہو۔ کسی بھی ملک کے لئے ’’ہندو -مسلم ‘‘کے نام پر سیاست کرنا ملک کے لئے خطرناک ترین ہے، کوئی بھی ملک تعصب اور سوتیلا رویہ کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتا ، جہاں مساوات ہے ، محبت ہے ، وہی ملک ترقی کرتا ہے۔خیال رہے کہ ہاردک پٹیل نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت اور گجرات کی ریاستی حکومت رونا وائرس سے نمٹنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اس عالم گیر وبا میںہزاروں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ طبی نظام کو درست کرے اور اس حل کے لئے کوششیں کرتی ، لیکن اس کو نظرانداز کردیاگیا۔ہاردک پٹیل نے کہا کہ آستانۂ عالیہ تین چار سال پہلے آیاتھا، ہمیں ہر سال آنا تھا ، لیکن اس کے بعد گجرات حکومت نے بیرونِ ریاست سفر پر پابندی عائد کردی تھی، اب 10 دن کی اجازت ملی ہے ، اس لئے وہ 135 کروڑ شہریوں کے دکھ دورہوں ، اس کے لئے دعاکی غرض سے آستانۂ عالیہ پر حاضری دی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper