ریاست

عاشق پولیس جوڑے نے رچائی مندر میں شادی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Samastipur  (Bihar)  on  28-November-2020

سمستی پور: سمستی پور شہر واقع تھانیشود مندر میں ایک عاشق پولیس جوڑے کے ذریعہ شادی رچانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق دونوں عاشق پولیس جوڑا نوادہ ضلع کے رہنے والے بتائے گئے ہیں جو کہ سمستی پور ضلع پولیس فورس میں مامور ہے۔بتایا جاتا ہے کہ خاتون سپاہی میرا کماری پولیس دفتر میں مامور ہے جبکہ سپاہی سندیپ کمار کیو آر ٹی کا جوان ہے ۔دونوں کے درمیان کافی وقفہ سے عشق چل رہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں نے اپنے اہل خانہ کی رضامندی کے بعد مندر میں شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔بتایا جاتا ہے کہ شادی میں صرف لڑکی کی ماں شامل تھی ۔اس موقع پر کافی تعداد میں پولیس عملہ و افسران کے علاوہ مقامی لوگ بھی شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper