دسترخوان

فش چلی ڈرائی بنانے کی ترکیب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-November-2020

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

مچھلی آدھا کلو

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

سرکہ دو کھانے کے چمچ

کالی مرچ گدری ہوئی ایک چائے کا چمچ

پیاز دو عدد

ہری مرچیں تین سے چار عدد

میدہ دو کھانے کے چمچ

کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

مچھلی کے فنگرز کاٹ لیں اور ان کو ادرک لہسن،نمک،سرکہ اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ لگا کر رکھ دیں۔

پیاز اور ہری مرچوں کو لمبائی میں کاٹ لیں۔

فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور مچھلی پر خشک میدہ چھڑکتے ہوئے اس میں تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔

اسی فرائنگ پین میں پیاز کو دو سے تین منٹ فرائی کریں پھر اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی اور ہری مرچیں ڈال دیں۔

نمک اور کالی مرچ چھڑک کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کرکے چولہے سے اتار لیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper