ہندوستان

ملک میں کورونا جانچ کا اعدادوشمار ساڑھے تیرہ کروڑ سے زیادہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 21-November-2020

نئی دہلی: کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے وائرس متاثروں کا جلد پتہ لگا کر اسے کنٹرول کرنے کی مہم میں بیس نومبر کوملک میں مجموعی جانچ کا اعدادووشمار تیرہ کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔ملک میں عالمی وبا کووڈ۔19 کا پہلا واقعہ اس سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کا دائرہ بڑھاکر متاثروں کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر زور دیا۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی سنیچر کو جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 20 نومبرکو 13 کروڑ چھ لاکھ 57 ہزار 808 پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں 20 نومبر کو دس لاکھ 66 ہزار بائیس جانچ کی گئی۔کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی روک تھام کے لئے ملک میں روزانہ اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کا ریکارڈ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper