سیاست

نہیں بند ہوں گی دہلی کی مارکٹ ،وزیراعلیٰ کیجریوال نے تاجروں دلایااعتماد

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 21-November-2020

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان انفیکشن پر قابو پانے میں تعاون کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات کی۔ سی ایم اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ دہلی حکومت کوئی مارکیٹ بند نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے مارکیٹ ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بغیر ماسک کے مارکیٹ میں ملے تو انہیں مفت میںماسک تقسیم کریں۔ اور اروند کیجریوال نے بھی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے رضاکاروں کو حکم دیں کہ وہ سڑک پر نکل کر بغیر ماسک والے لوگوں کو ماسک تقسیم کریں۔ سی ایم اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی، کونسلرز اور رضاکاروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسک مفت تقسیم کریں۔مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کورونا کے پیش نظر کچھ بازاروںکے بند ہونے کے امکان کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا، جس پر سی ایم اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ دہلی حکومت کسی بھی مارکیٹ کو بند نہیں کرنا چاہتی ہے۔مارکیٹ ایسوسی ایشن سے گفتگو کے بعد سی ایم اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا اور دہلی والوں کے ساتھ معلومات شیئر کیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کیا کہ آج میں نے مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ میں نے مارکیٹ کو بند کرنے سے متعلق اپنی بات واضح کردی ہے ،حکومت کسی بھی مارکیٹ کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے لوگوں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اگر کوئی بغیر ماسک کے بازار میں مل جائے تو وہ اسے مفت فراہم کریں۔ نیز تمام دکانداروں کو بھی لازمی ہے کہ وہ اپنی دکان پر ماسک ،سینٹائزر، وغیرہ رکھیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper