فن فنکار

ورون دھون اور سارہ علی خان کی فلم کا نیا پوسٹر جاری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on  26-November-2020

ممبئی: ورون دھون اور سارہ علی خان کے شائقین بے صبری سے ان کی آنے والی فلم ’کولی نمبر1‘ کے ریمیک کا انتظار کر رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فلم بھی ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ اب ٹریلر کی تاریخ کا اعلان اپنے نئے پوسٹر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس فلم کو رواں سال کرسمس کے موقع پر ایمیزون پر ریلیز کیا جارہا ہے۔ ورون دھون نے انسٹاگرام پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس میں وہ پانچ مختلف لک میں نظر آرہے ہیں ، جبکہ سارہ مراٹھی مولگی کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ، ورون نے کیپشن میں لکھا تھا- کولی نمبر1۔۔۔ گاؤں میںمٹھائی بٹوادو ، شہر میں ڈھنڈورہ پیٹوا دو۔دادا سب سے کہنا اپنا راجو آرہا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ ہی ورون نے بتایا کہ فلم کا ٹریلر 28 نومبر 2020 کو دوپہر 12 بجے آؤٹ ہوگا۔ فلم 25 دسمبر کو ایمیزون پر ریلیز ہو رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper