ملک بھر سے

وزیراعظم احمدآباد اور حیدرآباد میں کوویڈانیس ویکسین کی تیاری کا جائزہ لیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on  28-November-2020

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج احمد آباد میں زائیڈس بائیو ٹیک پارک گئے، جہاں دوا ساز کمپنی زائیڈس کڈیلا کووڈ کا ٹیکہ تیار کررہی ہے۔ اْنہوں نے کووڈ-اْنیس سے نمٹنے کی تیاری کیلئے زائیکو وی۔ڈی ٹیکے پر کئے جانے والے کام کی پیش رفت کا برسرموقع جائزہ لیا۔ اِس موقع پر اْن کے ساتھ کئی دوسرے سائنسداں بھی تھے۔ اْنہوں نے زائیڈس کیڈلاکے سائنسدانوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور اِس ٹیکے کی تیاری کی پیش رفت، آزمائش اور اِس کے پوری طرح تیار ہوجانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ زائیڈس کیڈلا اگلے ہفتے اپنے دوسرے مرحلے کی آزمائش کے نتائج پیش کرسکتا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ وہ اگلے سال مارچ تک یہ ٹیکہ پوری طرح تیار کرلے گی۔تین شہروں کے دوسرے مرحلے میں جناب مودی نے احمدآباد سے حیدرآباد کے قریب حکیم پیٹ میں فضائیہ کے اڈّے پہنچنے کے بعد براہ راست حیدرآباد کے نواح میں بھارت بائیو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ بی بی آئی ایل کے ٹیکہ تیار کرنے والے مرکز گئے اور وہاں ٹیکے کی تیاری کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل ککی۔ بی بی آئی ایلطبی تحقیق کی ہندوستانی کونسل کے تعاون سے کووڈ سے نمٹنے کیلئے کوویکسین کی تیاری میں لگی ہوئی ہے۔ پروگرام کے مطابق وہ حیدرآباد سے پونے گئے۔ وہاں پہنچ کر وزیراعظم سیرم انسٹی ٹیوٹ جاکر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اِس ادارے میں جناب مودی نے ٹیکے کی کامیاب آزمائش کے بعد اِس کی سپلائی اور تقسیم کے بارے میں متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیراعظم نے تقریباً ایک گھنٹے اِس ادارے میں گزارے اور شام کو دِلی روانہ ہو ئے۔ کووڈ-اْنیس کے ٹیکے کی تیاریوں کی جائزے کیلئے وزیراعظم کے دورے کے بارے میں وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ جناب مودی کووڈ-اْنیس کے خلاف ملک میں جاری لڑائی میں ایک سپریم کمانڈر کی طرح ملک کی قیادت کررہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ جناب مودی کے دورے سے ظاہر ہوجاتا ہے کہ وہ اِس وبا سے نمٹنے کیلئے کتنے سنجیدہ ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper