سیاست

ٹی وی پر’اشتہار‘ کے بجائے صوبہ میں جرائم پر غور کیاجائے : اکھلیش یادو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Lucknow  (Uttar Pradesh)  on 21-November-2020

لکھنؤ: جمعہ کی شام آگرہ میں ایک خاتون ڈینٹل سرجن کے گھر میں گھس کر چاقو زنی سے موت پر ’سیاست‘ شروع ہوگئی ہے۔ تاہم رات گئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اکھلیش یادو نے ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم کے لئے یوپی سرکار کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا کہ آگرہ کے ایک مصروف رہائشی علاقہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے گھر میں لوٹ مارکے بعد گلاریت کر قتل کے واقعہ سے پوری ریاست متحیر ہے ۔سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کرپٹ عہدیداروں کو تحفظ فراہم کرنے اور اپوزیشن کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے مصروف ہے۔ حکومت کو ٹی وی پر اشتہار چلانے کے بجائے یوپی میں بڑھتے جرائم کے گراف پر غور کرنا چاہئے۔خیال رہے کہ آگرہ میں جمعہ کی شام ، کملا نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ کاویری کنج میں رہائش پذیر خاتون ڈینٹل سرجن کو چاقو سے گھونپ کر سفاکانہ طریقہ سے ہلاک کردیا گیا تھا۔ چیخ و پکار سن کر اس کے بیٹے اور بیٹی ، جو خاتون کو بچانے آئے تھے ، پر چھریوں سے ملزم نے حملہ کردیا۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد ڈاکٹر نشا کو پڑوسیوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔جہاں خاتون ڈاکٹر کو مردہ قرار دے دیا گیا ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper