ریاست

چھپرہ میں سڑک حادثہ میں بائیک سوار کی موت، دوست کی حالت تشویشناک

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Chhapra (Bihar)  on 21-November-2020

چھپرہ: ضلع کے بھیلدی تھانہ علاقہ کے چھپرہ ۔ مظفر پور این ایچ 722 پر سونو کولڈ اسٹوریج کے قریب ہفتہ کی صبح ٹرک بائیک کی ٹکر میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ جبکہ بائیک سوار ایک دیگر نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ا منور تھانہ علاقہ کے گور لاہی کیتھل گاؤں کے متھلیش کمار رائے اپنے ننیہال بھیلدی تھانہ علاقے کے بریار پور سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے ۔ تبھی بے قابو ٹرک نے زبردست ٹکر مار دی۔ جس سے متھلیش کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعے میں اس کا ساتھی ڈھور لاہی گاؤں کے راجو رائے بری طرح زخمی ہوگیا۔ جن کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ موت کے بعد ماں سیا پتی کنور ، اہلیہ میرا دیوی ، لڑکا پیوش کمار، آیوش کمار ، بھائی چھوٹائی رائے ، بڑائی رائے ، بہن ریکھا کماری، بے بی دیوی سمیت دیگر لوگوں کا رورو کر برا حال ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولس کی مدد سے پرسا سی ایچ سی لے گئے۔ جہاں سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیاگیا۔ لاش گھر آتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے اس کے والد کے بیان پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس نے ٹرک اور بائیک کو ضبط کر بھیلدی تھانہ لے گئی۔پولس اس کی جانچ کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper