فن فنکار

کنگنا رناوت ‘تھلائیوی’ کی شوٹنگ کے لئے حیدرآباد روانہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 19-November-2020

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت ، منالی میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ، اب اپنی فلم ‘تھلائیوی’ کی شوٹنگ مکمل کرنے حیدرآباد روانہ ہوگئیں۔ یہ معلومات خود کنگنا رناوت نے ٹویٹ کی ہیں۔ کنگنا نے اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا اسے الوداع کہنا کبھی آسان نہیں ہے، تھلائیوی کے آخری شوٹ شیڈول کے لئے حیدر آباد جا رہے ہیں، بیک ٹو بیک فلم ہونے کے سبب منالی میں کبھی بھی جلد ہی واپس نہیں آ سکتے ہیں لیکن مجھے ضرورت کے وقت میں پناہ دینے کے لئے ہمالیہ کا شکریہ حال ہی میں کنگنا رناوت کے بھائی اکشت کی شادی ہوئی ہے جہاں انہوں نے اپنے کنبے کے ساتھ بہت لطف اٹھایا۔ حیدرآباد پہنچنے پر ، کنگنا ہدایتکار اے ایل وجے کی فلم تھلاوی کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔ یہ فلم تامل ناڈو کی وزیر اعلی اور اداکارہ جے للیتا کی بائیوپک ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper