اداکار آشیش رائے گردے کی خرابی کی وجہ سے چل بسے

Taasir Urdu News Network | Mumbai  (India)  on  24-November-2020

ممبئی: اداکار آشیش رائے منگل کے روز گردے کی خرابی کی وجہ سے چل بسے۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ اوشیوارا میں واقع اپنے گھر پر انہوں نے آخری سانس لی۔ انہیں رواں سال مئی میں ممبئی کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں گردے کی بیماری تھی اور نہیں ڈائیلاسسبھی کرایا گیا تھا۔ وہ ممبئی میں تنہا ررہتے تھے اور ان کی بہن کولکاتہ میں رہتی ہیں۔ بہن کی آمد کے بعد شام کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔ کئی مشہور شخصیات نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ فلمساز ہنسل مہتا ، اداکار اشوینی چودھری ، اداکارہ ٹیناگھئی اور دیگر نے آشیش رائے کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ مئی میں ، آشیش رائے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خیر خواہوں سے مالی مدد طلب کی۔ آشیش رائے نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ فی الحال ڈالیسس پر ہیں اور بہت بیمار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ فی الحال آئی سی یو میں داخل ہیں۔ انہیں ڈائلیسس کے لئے فوری رقم کی ضرورت ہے۔ ان کی مدد اداکارہ جیوتسنا چانڈولا اوررائٹرو پروڈیوسر ونٹا نندا نے کی۔اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے ان کی مدد کی تھی۔