آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم پر عائد کیا جرمانہ ، تمام کھلاڑیوں کو ملی سزا

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on  28-November-2020

نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم پر دوہری مار پڑی ہے۔ وراٹ کوہلی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو پہلے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم پر بڑا جرمانہ عائد کردیا۔ تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی طرف سے سخت سزا ملی ہے۔ دراصل آئی سی سی نے اوور ریٹ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کو جرمانہ عائد کیاہے۔ پہلا ون ڈے 66 رنز سے ہارنے پر ہندوستانی ٹیم پر آئی سی سی نے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم مقررہ وقت میں 50 اوورز نہیں پھنک سکی۔ ہندوستان ٹیم نے سست اوور ریٹ سے گیندبازی کی جس کی وجہ سے ٹیم کو سزا ملی ۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کے ساتھیوں کو سزا سنائی گئی ہے، اس معاملے میں کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔