این سی آر میں راحت ،آلودگی میں کمی، صورتحال بہترہونے کی توقع

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on 16-November-2020

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث پیر کے روز آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا کے معیار میں مزید بہتری دیکھنے کی امید ہے۔ اتوار کے روز صبح 9 بجے ہوا کا معیار انڈیکس 467 تھا، جو پیر کو 300 پر آ گیا ہے۔ یہ ’خراب زمرے‘ میں آتا ہے۔آس پاس کے علاقوں کی بات کریں تو فرید آباد میں 256، غازی آباد میں 292، گریٹر نوئیڈا میں 302، گڑگاؤں میں 314 اور نوئیڈا میں 312 کو ’ناقص‘سے ’انتہائی ناقص‘ کے زمرے میں دیکھا گیا ہے، جو کہ ہفتہ اور اتوار ’خطرناک‘ زمرے میں تھا۔ اس بار دہلی میں دیوالی کے موقع پرگزشتہ چار سالوں میں آلودگی اپنی سب سے بدترین سطح پر دیکھی گئی ہے ۔ اس بار بھی پرالی کے دھوئیں، پٹاخے اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے اس بار دہلی کی دیوالی آلودگی سے ڈھکی ہوئی تھی۔ دیوالی کے اگلے دن 2016 کے بعد ہوا کے معیار میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔ دیوالی کے روز دارالحکومت میں 414 اے کیو آئی رجسٹرڈ ہوئے۔ اتوار کے روز 24 گھنٹوں کا اوسطا اے کیو آئی 435 تھا۔ ایک خصوصی رپورٹ میں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے کہا کہ 2019 کی دیوالی کے مقابلے میں زیادہ اضافہ آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بورڈ نے کہا کہ اس کی اہم اہم وجہ پٹاخوں، پرالی جلانے اور موسم کی منفی وجوہات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔حالانکہ40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے آلودگیوں کو ختم کردیا، اتوار کی دوپہر اور شام کو ہونے والی بارش نے بہت کچھ دھل دیا ہے۔ جس کے بعد دہلی-این سی آر میں کچھ راحت ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے کہا کہ پیر کے روز بھی ہوا سے آلودگی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ وزارت ارتھ سائنسز کے ایئر کوالٹی مانیٹر SAFAR نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ اگر اچھی طرح سے بارش ہوئی تو آلودگی کی سطح مزید کم ہو سکتی ہے اور اے کیو آئی ’خراب‘ زمرے میں آسکتا ہے۔ SAFAR نے اطلاع دی ہے کہ منگل اور بدھ کو ہوا کا معیار ’انتہائی ناقص‘ زمرہ میں رہ سکتا ہے۔