بغیر ماسک پہنے گھر سے نکلے تو نہیں ہوگی خیر، انتظامیہ سخت

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on  27-November-2020

نئی دہلی: ملک میں کوروناوائرس کے 43 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ سے متجاوز کر چکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43،082 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 93.09 لاکھ ہوگئی۔ فعال کیسزکی تعداد 3211 ہوگئی جبکہ نئے کیسز بڑھ کر 4.55 لاکھ ہوگئے۔ اسی عرصے کے دوران 39،379 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.18 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ اسی عرصے میں 492 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،35،715 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح بڑھ کر 4.89 فیصد،شفایابی کی شرح 93.65 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1526فعال کیسزرپورٹ ہوئے ، کیرالہ میں سب سے زیادہ 5970 مریض شفایاب ہوئے جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ 91 اموات ہوئیں۔ملک میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 87،014 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں دوسرے دن بھی 65 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 46،813 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک 16.68 لاکھ سے زیادہ افراد نے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔ ریاست کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.16 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 619 سے کم ہوکر 64،615 رہ گئی جبکہ 2148 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور اس کی تعداد 447 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 38،734 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں مزید 91 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے قومی راجدھانی میں ہلاک شدگان کی تعداد 8811 ہوگئی ہے جبکہ اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 426 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 25،335 ہوگئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،726 تک جا پہنچی ہے اور اب تک تقریبا 8.42 لاکھ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں فعال کیسز 58 سے گھٹ کر 12،615 رہ گئی۔ ریاست میں ابھی تک 6970 افراد جان لیواکورونا سے ہلاک اور 8.46 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس سےشفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 25،422 اور جان لیوا وبا سے 7674 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 347 سے گھٹ کر مجموعی تعداد11،173 رہ گئی اور اب تک 11،669 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.53 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست اوڈیشہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6102 ہوگئی اوراب تک 1704 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر 10،839 اور 1448 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.55 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 82 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 24،670 اور 8224 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.37 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی تعداد بڑھ کر 7479 ہوگئی ، جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.37 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4710 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسزکی تعداد 457 سے بڑھ کر 14،199 ہوگئی اور اب تک 1.82 لاکھ سے زیادہ افراد شفایب ہوچکے ہیں جبکہ 3209 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14،529 فعال کیسز ہیں اور 3922 افراد ہلاک اور 1.85 لاکھ سے زائدافراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہارمیں 5390 کیسز ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے 1243 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور2.25 لاکھ سے زیادہ کورونا مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ابھی تک کورونا وائرس سے چھتیس گڑھ میں 2801 ، ہریانہ میں 2316 ، راجستھان میں 2237 ، جموں وکشمیر میں 1668 ، اتراکھنڈ میں 1196 ، آسام میں 978 ، جھارکھنڈ میں 961 ، گوا میں 685 ، پڈوچیری میں 609 ، تری پورہ میں 370 ، ہماچل پردیش میں 599 ،چنڈی گڑھ میں 270 ، منی پور میں 249 ،لداخ میں 113 ، میگھالیہ میں 110 ، سکم میں 102 ، ناگالینڈ میں 63 ، جزائر انڈمان نکوبار میں 49 ، اروناچل پردیش میں 49 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔