تلنگانہ میں کورونا کے 894 نئے کیسس، 4 اموات

Taasir Urdu News Network | Hyderabad  (Telangana)  on 21-November-2020

حیدرآباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں کورونا کے 894 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 1057 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 261728 ہوچکی ہے جن میں سے 247790 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1423 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 12515 ہیں جن میں سے 10245 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ دو دنوں میں 39448 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 784 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد 154 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 54، جگتیال 32، جنگاؤ 17، کریم نگر 36، کھمم 39، منچریال 24، ملکاجگری 84، نلگنڈہ 48، پدا پلی 28، رنگا ریڈی 70، سنگا ریڈی 32، سدی پیٹ 21، سوریا پیٹ 22، ورنگل 18، ورنگل اربن 41 اور بھونگیر میں 25 نئے کیسس درج کئے گئے۔