جے پی نڈا ،امت شاہ نے ممبئی دہشت گرد انہ حملے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on  26-November-2020

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت تمام مرکزی وزراءنے 2611 کے ممبئی دہشت گرد انہ حملے کی برسی کے موقع پر جان کی قربانی دینے والے فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعرات کو ٹویٹ کیا’قوم کے تحفظ کے لئے 2611 ممبئی دہشت گردی کے حملے میں سب سے بڑی قربانی دینے والے تمام فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے تئیں ہمدردی۔ مشکور قام آپ کی ہمت اور قربانی کی ہمیشہ ہمیشہ مقروض رہے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ ا مت شاہ نے اس دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سبھی افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا ’میں ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے 2611 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جانوں کو قربان کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔