جے ڈی یو ایم ایل اے کے قریبیوں پر فائرنگ، 2 کی موت، ایک زخمی

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  28-November-2020

پٹنہ: بہار کے گوپال گنج ضلع کے گوپال پور تھانہ کے راجا پور بازار میں ہفتہ کی صبح کو چائے کوٹ بازار میں جے ڈی یو ایم ایل اے امریندر کمار پانڈے عرف پپو پانڈے کے تین قریبیوں کو گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے دیویندر پانڈے کی موت ہوگئی۔ وہیں پپو پانڈے اور بچہ زخمی ہوگئے۔ علاج کے لئے صدر اسپتال زخمی لوگوں کو داخل کرایا گیا جہاں پپو پانڈے کی بھی موت ہوگئی۔ ایک دیگر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس معاملے کی چھان بین کرنے میں مصروف ہوگئی۔ وہیں دو بدمعاشوں کو لوگوں نے پکڑ کر جم کر پٹائی کر دی۔ لوگوں کے چنگل سے چھڑا کر پولس نے دو بدمعاشوں کو بچایا۔ اس کے بعد علاج کے لئے انہیں کوچائے کوٹ پی ایچ سی میں داخل کرایا ۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد صدر ایس ڈی پی او نریش پاسوان پولیس فورس کے ساتھ صدر اسپتال میں کیمپ کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ راجا پور بازار میں ایم ایل اے پپو پانڈے کے قریبی تین لوگ تھے۔ اس دوران دو بائک پر سوار چار بدمعاش موقع پرپہنچے۔ اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے۔ جس میں ایک کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو زخمی ہوگئے۔