دوگروپوں میں فائرنگ ، چار زخمی

Taasir Urdu News Network | Chhapra (Bihar)  on 21-November-2020

چھپرہ : ضلع کے عیسیٰ پور تھانہ علاقے کے اٹولی گاؤں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ میں چار لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ زخمیوں کو عیسیٰ پور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے صدر اسپتال چھپرہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورتفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زخمیوں کا بیان د رج نہیں ہو سکا ہے۔ جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اٹولی گاؤں کے پون مانجھی کے فائرنگ سے چار لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ اور اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح چھٹھ گھاٹ پردبنگئی دکھانے کی کوشش میں دو گروپ کے درمیان تنازعہ ہوا تھا اور اسی واقعہ کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے کے دوران فائرنگ کی گئی ہے۔ اس واقعہ میں ڈوئیلا ، مہولی اور اٹولی گاؤں کے نوجوان شامل تھے ۔اس واقعے کی وجہ سے وہاں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ فی الحال پولس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس کی جانچ کر رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اور کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔