دہلی پولیس کو 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیل میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on  27-November-2020

نئی دہلی: کسانوں کے’دہلی چلو‘ مارچ کے پیش نظر دہلی پولیس کو شہر کے نو اسٹیڈیم کو عارضی جیل بنانے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ کسانوں کی تحریک کا جواز پیش کرتے ہوئے دہلی حکومت نے 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیل بنانے کی دہلی پولیس کی درخواست مسترد کردی۔ کسان مارچ کے پیش نظر دہلی پولیس نے دہلی حکومت سے نو اسٹیڈیم کو عارضی جیل کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی، جہاں حراست میں لیے گئے اور گرفتار کئے گئے کسانوں کو رکھا جاسکتا تھا۔ مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف ’دہلی چلو‘ مارچ کے تحت آج صبح سندھو بارڈر پر پہنچنے والے کسانوں کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیاگیا۔