سرینگر میونسپل کارپوریشن میر کےلئے انتخابات آج تین میدان میں

Taasir Urdu News Network | Srinagar  (Jammu Kashmir)  on  25-November-2020

سرینگر: سرینگر میونسپل کارپویشن (ایس ایم سی)میئر کے انتخابات کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔سابق میئر جنید متو اور سابق نائب میئر سمیت تین امیدوار میدان میں ہیں ۔یاد رہے کہ عدالت عالیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخابات پر امتناعی احکامات صادر کرنے کی درخواست کو کل مسترد کیا تھا،جس کے بعد شیڈول کے مطابق آج 25نومبر بدھ کو میئر انتخابات ہورہے ہیں۔حکام نے سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر کے انتخابات کے لیے پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کی تھی ۔