سماجک کارکن کی پیش قدمی پر مفت جانچ کیمپ کا اہتمام

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on  28-November-2020

سیتامڑھی : سونبرسا بلاک کے فتحپور میں سماجک کارکن محمد قمر اختر کی پہل پر احمد رضا خان کے دروازے پر مفت جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، کیمپ میں ڈاکٹر محمد ظفر نے 100 سے زیادہ بچوں کی مفت جانچ کی، ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ جن بچوں کی جانچ کی گئی ہے انھیں اگر مزید جانکاری و مشورہ چاہیئے ہو تو وہ میرے کلنک راجوپٹی میں آکر مشورہ حاصل کر سکتے ہیں، 21 دنوں کے اندر اگر وہ مشورہ لیتے ہیں تو ان سے کوئی فیس طلب نہیں کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں بچوں پر زیادہ سے زیادہ دھیان دینے کی ضرورت ہے، بچوں کو سردی سے بچانے کی ضرورت ہے۔ وہیں مہولیا میں سماجک کارکن محمد قمر اختر کے دروازے پر 25 سے زائد بچوں کی جانچ کر انھیں عمدہ و قیمتی مشورے دیئے گئے، قمر اختر نے کہا کہ کیمپ لگانے کا اصل مقصد ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر علاج اور عمدہ صلاح انکے جگہ پر مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کیمپ کی کامیابی میں صدر جمہوریت سے انعام یافتہ ٹیچر راج کیشور راؤت، احمد رضا خان، توفیق خان، اصغر علی، نسیم احمدخان، شتروگھن بیٹھا، کا اہم کردار شامل ہے۔ جانچ کیمپ میں آئے سبھی لوگوں کا تھرمل اسکینر سے جانچ کیا جا رہا تھا وہیں قمر اختر نے سبھی بچے و انکے گارجینوں کو ماسک دیا ، کیمپ میں کمپاؤنڈر نریش کمار، عبدالقادر جیلانی، وسیم کوثر، توصیف رضا خان، ثاقب نے بھی اہم کردار نبھایا، موقع پر سابق نائب مکھیا ستیہ نارائن ساہ، حسیب خان کے علاوہ اور بھی اہم سخصیت موجود تھے