شوہرنے بیوی سمیت دو بچوں کا گلا دبا کرکیا قتل

Taasir Urdu News Network | Jamui  (Bihar)  on  24-November-2020

جموئی : ضلع کے خیرا تھانہ علاقہ کے للڈیا گاؤں میں شوہر نے اپنی بیوی اور دو بچوںکا قتل کردیا۔ معلومات کے مطابق واقعے کی وجہ خاندانی جھگڑا بتایا جارہا ہے۔ مذکورہ گاؤں کے رہائشی پرکاش یادو نے پیر کی دیر رات اپنی اہلیہ سمندری دیوی اور دو بچے سورو کمار اور جیوتی کماری کا گلادبا کر قتل کر دیا۔ واقعے کی وجہ خاندانی جھگڑا بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ تنازعہ کس بات کو لیکر ہوئی تھی اس کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ فی الحال پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ ادھر مقامی لوگ پولس کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ خبر لکھے جانے تک پولس معاملے کی قانونی عمل میں مصروف ہے۔