قومی پریس ڈے کے موقع پر ضلع کلکٹریٹ میں پریس کانفرنس کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar)  on 16-November-2020

سمستی پور : کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں قومی یوم صحافت کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ، جس کا موضوع کورونا دور میں میڈیا کی ذمہ داری اور میڈیا پر کورونا وبا کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک طرف جہاں پوری دنیا کو کرونا جیسی مہلک بیماری نے اپنے آغوش میں لے لیا تھا ،وہیں دوسری طرف ، تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ساتھی تھے ،جو بغیر کسی مفاد کے اپنا کام جاری رکھا۔ جس میں میڈیا کے بہت سے اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے ، پھر بھی صحافیوں کا حوصلہ پست نہیں ہؤا اور اپنا کام جاری رکھا۔ پریس کانفرنس کی صدارت ڈی پی آر او ریشو راج اور اے ڈی ایم نے کی ،موقع پر کانفرنس میں سینئر صحافی شیو چندر جھا ، گرجا چندن شرما ، ونود کمار کمار گری ، امیش کمار مشرا ، نربھے کمار سنگھ ،محمد فیروز عالم عرف جھونا بابا،محمد افروز عالم،محمد مصطفیٰ،تنویر عالم تنہا،عاشق اقبال،نقی الرحمٰن ہاشمی،سنتوش سنگھ،سرفراز فاضل پوری، سنجے کمار ، جہانگیر عالم ،اون پرکاش رائے عرف چن چن، ادیت کندر لال ، جمشید عالم ، نتیش کمار ، قیصر خان ، دیویانشو رائے،نعیم الدین آزاد،منظر جمیل،افروز عالم کے علاؤہ تمام صحافی موجود تھے۔ تمام صحافیوں مداحوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا