لکھنؤ کے دو تھانہ علاقوں مںل انکاؤنٹر ، انعامی بدمعاش سمت 7 شرپسند گرفتار

Taasir Urdu News Network | Lucknow  (Uttar Pradesh)  on 21-November-2020

لکھنؤ: اتر پردیش، دارالحکومت لکھنؤ کے دو مختلف تھانہ علاقوں میں جمعہ کی رات پولیس نے دو مقابلوں کے دوران ایک انعامی سمیت 7 بدمعاشوں کو گرفتا کر لیا ۔ اس مقابلے کے دوران دو بدمعاش زخمی ہو گئے ، ان کا اعلاج کیا جا رہا ہے۔ لکھنئو، کے تھانہ کاکوری علاقہ کے چکولی موڑ کے قریب ہوئے مقابلےمیں پولیس کا زہر خورانی گینگ کے چار افراد سے براہراست مقابلہ ہوا ۔ اس مقابلہ میں گونڈہ ضلع کے رام چرن پوروا کے رام کرن پتھر کٹا کے پیر میں گولی لگی۔ جبکہ پولس نے اس کے ساتھی شوم تواری ، سنلو پتھرکاٹ ، شکتی کو گرفتار کر لیا ۔ ان کے پاس سے دو موٹرسائکل اورنقلی دوائیں، کارتوس بھی برآمد ہوا ہے۔ رامکرن تھانہ وزیر گنج کا 15 ہزار کا انعام بھی ہے۔ پکڑے گئے چاروں بدمعاش زہرخورانی گینگ کے ممبر ہیں۔ یہ لوگ ٹرینوں اور ٹرکوں میں مسافروں کو نشانہ بناتے تھے۔ جبکہ دوسرا مقابلہ ،پی جی آئی تھانہ علاقہ کے سیکٹر چوراہے کے بڑا بس اڈا کے قریب رات گئے ہوا۔ اس مقابلہ میں جون پور کے بھوسلا رہائشی امت کمار اپادھیاے پولسن کی گولی سے زخمی ہوگیا ۔ پو لیس نے اس کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس کے دو ساتھی سندیپ اپادھیا ئے اور انل پاٹھک ، جو کاکوری دوبگہ ، لکھنؤ کے رہائشی تھے ، کو گرفتار کاا۔ پولس نے ان ملزمان سے غیر قانونی کارتوس ، لوٹا ہوا موبائل اور موٹرسائکل برآمد کیا۔