ماسک نہیں پہننے پر خود کو میجر بتانے والے شخص کا کٹا چالان

Taasir Urdu News Network | Faridabad  (Uttar Pradesh)  on  28-November-2020

فرید آباد: ضلع میں کورونا کے قہر کو دیکھتے ہوئے فرید آباد پولیس چوکس ہے۔ ماسک کے بغیر چلنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس 500 روپے کے چالان کاٹ رہی ہے۔ اس دوران پولیس کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آج فرید آباد پولیس کے ذریعہ دہلی ، فرید آباد ، بدر پور بارڈر پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران پولیس نے فرید آباد سے آنے والے کار ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی۔ کار میں بیٹھا شخص ماسک نہیں پہنے ہوئے تھا۔ ماسک نہ پہننے کی وجہ سے پولیس نے انہیں 500 روپے کا چالان کاٹنے کو کہا ، جس کے بعد کار سے نکلا شخص پولیس پر ناراض ہو گیا اور پولیس سے خود کو میجر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزارت داخلہ میں اپنی پہنچ ہو نے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ لیکن اس شخص کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ پولیس نے کار میں سوار شخص کو 500 روپے چالان کیا۔ اس معاملے میں بات کرتے ہوئے سب انسپکٹر اجے پرکاش نے بتایا کہ وہ شخص اپنے ڈرائیور کے ساتھ کار میں بیٹھا ہوا تھا اور اس نے ماسک نہیں لگایا تھا، جب اس کی کار کو روکا تو اس سے ماسک کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بغیر کسی ماسک کے کار سے باہر نکل گیا۔ وہ آیا اور اپنا رعب دکھانا شروع کیا ، جس کے بعد اسے 500 روپے کا چالان کیا گیا۔