وزیر اعظم کے تکبر نے غرور نے جوانوں کو کسان کے خلاف کھڑا کردیا: راہل

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on  28-November-2020

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے کسانوں کی تحریک کو روکنے کے لئے پولیس کی کارروائی کے پیش نظر مرکز میں مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کسانوں کے خلاف پولیس کی جابرانہ کارروائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے راہل نے اسے وزیر اعظم کا غرور قرار دیا ، جس نے فوجیوں کو کسانوں کے خلاف کھڑا کردیا ہے۔ وہیں پرینکا نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سرماریہ دا دوستوں کی مدد کرنے اور کسانوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا کام کر رہی ہے ۔ راہل گاندھی نے اس تصویر کو ٹویٹ کیا اور لکھا ، ‘یہ انتہائی افسوسناک تصویر ہے۔ ہمارا نعرہ ‘جے جوان جے کسان تھا لیکن آج وزیر اعظم نریندر مودی کی انا نے جوانوں کو کسان کے خلاف کھڑا کردیا۔ یہ بہت خطرناک ہے۔ ‘؎ وہیں پارٹی کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی وڈرا نے ٹویٹ کیا ، ‘بی جے پی حکومت میں ملک کے نظام کو دیکھیئے… جب بی جے پی کے سرمایہ دار دوست دہلی آتے ہیں ، تو ان کے لئے سرخ قالین بچھایا جاتا ہے۔ لیکن کسانوں کے دہلی آنے کے راستے کھودے جا رہے ہیں۔ دہلی کاشتکاروں کے خلاف قانون بنائے وہ ٹھیک ، لیکن اگر کسان دہلی آئے تو وہ غلط ۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے ٹکری اور سنگھو بارڈر پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ تاہم ، دہلی کے براڑی کے نرنکاری میدان میں پنجاب کے کسانوں کو احتجاج کی اجازت مل گئی ہے۔ اب کاشتکاروں کے قیام اور دیگر سہولیات کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف ، دہلی ٹکری اور سنگھو بارڈر پر کسان ابھی بھی جمے ہوئے ہیں۔