وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے رہائش گاہ میں کی چھٹھ پوجا، بھابی نے دیا آرگ

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on 21-November-2020

پٹنہ: بہار میں چھٹھ پوجا کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ گنگا گھاٹوں پر کافی بھیڑ امنڈی ہوئی تھی۔ کہیں بھی کورونا کا خوف لوگوں میں نہیں دیکھائی دے رہا تھا۔ وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں ایک انے مارگ واقع وزیر اعلیٰ رہائش گاہ میں کنبہ کے ساتھ چھٹھ پوجا کی۔ وزیر اعلی کی بھابھی چھٹھ ورت کرتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ رہائش گاہ میں بنے چھوٹے تالاب میں انہوں نے جمعہ کی شام پہلا آرگ دیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے روایتی طور پر پانی دیکر آرگ دیا۔ اس سے قبل کھرنا کے موقع پربھی نتیش کمار اپنے رہائش گاہ پر بیٹے نشانت کے ساتھ موجود رہیں۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے ملک اورریاستی باشندوں کو چھٹھ تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کوراناانفیکشن کو دیکھتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل کئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے رہائش گاہ پر بھی کورونا کی وجہ سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھی۔