پٹنہ میں ریوالور کے زور پر گھر میں گھس کر کی چوری، 4 لاکھ کی املاک لیکر فرار

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on 21-November-2020

پٹنہ: چوروں نے مکان مالک پر پستول تان کر تقریباً دو لاکھ روپے نقد سمیت چار لاکھ روپے کی املاک لے کر چلتے بنے۔ راجدھانی پٹنہ کے سلطان گنج تھانہ علاقہ کے مہیندرو شیوپوری ، شاہ گنج میں رہ رہے وکیل راجیو رنجن کے گھر پیش آیا۔ متاثرہ وکیل نے سلطان گنج تھانہ میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اپنے کنبہ کے افراد کو گھر جانے کے لئے اشوک راج پتھ کے مہندرو پوسٹ آفس کے پاس آٹو پر چڑھانے کے لئے گئے تھے۔ صرف 20 منٹ بعد جب وہ گھر لوٹا تو اس نے دیکھا کہ اس کے گھر کے باہر کا مین دروازہ کھلا ہوا ہے اور کمرے کے گیٹ کا تالا بھی ٹوٹا ہوا ہے۔ جیسے ہی گھر میں دو یا تین افراد نظر آئے ، جب اس نے پوچھا کہ وہ کون ہیں تو چوروں نے اس پر پستول تان دیا ۔ اس کے بعد سارے چور سامان لے کر بھاگ گئے۔ بھاگنے کے دوران چوروں کا نوک دار راڈ، لوہے کا رڈ، دو جوڑاچپل اور ایک لوکل پستول چھوٹ گیا ہے۔ چاروں نے الماری سے دو لاکھ روپے نقد،بی ایس این ایل اور ایئرٹیل سیم ، سونے کا جھمکا ، چین اور انگوٹھی جس کی قیمت لگ بھگ دو لاکھ روپے ہوگی ۔لیکر فرار ہوگئے۔