چھی :چھی ! کیا ایسی زبان ایوان کے لئے ہے :کشواہا

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  28-November-2020

پٹنہ: سابق مرکزی وزیراور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اپیندر کشواہا نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے ذریعہ نتیش کمار پر کی گئی طنز کی مذمت کی ہے۔ کشواہا نے ٹویٹ کیا کہ تیجسوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف جو غیر مہذب زبان استعمال کیا وہ سراسر قابل مذمت ہے۔ چھی: چھی:! کیا اسی غیر مہذب زبان کے لئے ایوان ہے؟ واضح ہو کہ بہار قانون ساز اسمبلی کے پانچ روزہ اجلاس کے آخری روز ایوان میں گورنر کے خطاب پر گفتگو کے دوران حزب اختلاف کی طرف سے تلخ ، ذاتی اور غیرذمہ دارانہ تبصروں کا دور تھا۔ اسے لیکر حکمراں جماعت بھی ناراض تھی۔ اس سے ایوان کا ماحول گرم رہا۔ ہنگامہ کے درمیان اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی زبان بگڑ ی اور انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر کئی نجی حملے بھی کئے۔ جواب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ جھوٹ بول رہا ہے۔ کچھ بھی بولتے رہتاہے۔ وہیں حکمراں جماعت نے جب اعتراض کیا تو مریادہ کھوتے ہوئے تیجسوی یادو نے حکمراں جماعت کے لوگوں کو ڈرے ہوئے ، چور اور بے ایمان لوگ تک کہہ دیا۔ ایوان میں تیجسوی یادو کے دوٹوک تبصرے پر وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ وہ بکواس کررہاہے۔ جھوٹ بول رہا ہے ۔کچھ بھی بولتے رہتا ہے۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر سے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو آپ جانچ کروائیں۔ اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔ آج یہ چارج شیٹیڈ ہے۔ ایک دوست کا بیٹا ہے اس لئے ہم سنتے رہتے ہیں۔ہم کچھ نہیں بولتے ہیں۔ اس کے والد کو کون ایم ایل اے پارٹی کا لیڈر بنایا تھا؟ سب لوگ ایک ۔ ایک بات جانتے ہیں۔ اس کو نائب وزیر اعلیٰ کس نے بنوایا تھا؟ سال 2017 میں جب الزام لگا تو میں نے کہا ایکسپلین کرو۔ جب ایکسپلین نہیں کیا تو تب ہم نے چھوڑدیا۔