کابل: 14 راکٹ حملے، 2 دھماکے، 6 افراد جاں بحق

Taasir Urdu News Network | Kabul (Afghanistan)  on 21-November-2020

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔افغان دارالحکومت کابل آج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکیہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔دھماکوں کے فوری بعد مختلف مقامات پر 14 راکٹ فائر ہوئے جن کے نتیجے میں 5 افراد جاںبحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔