کیرون پولارڈ کی 8 چھکوں کے ساتھ طوفانی، فرگیوسن کے نام پانچ وکٹ

Taasir Urdu News Network | Auckland (New Zealand)  on  27-November-2020

آکلینڈ: ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریبین کپتان پولارڈ نے طوفانی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنے کپتان پولارڈ کی ناقابل شکست نصف سنچری اننگز کی بدولت 16 اوورز میں 7 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے میچ 20 اوور کے بجائے 16-16 اوورکیا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیاکیونکہ اس ٹیم کے 5 بلے باز 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، لیکن پھر کپتان پولارڈ نے طوفان انداز اختیار کیااور 4 گیندوں اور 8 شاندار چھکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 75 بناکر ٹیم کا اسکور 180 رنز تک پہنچایا۔ اس اننگز کے دوران پولارڈ کا اسٹرائیک ریٹ 202.70 تھا۔ پولارڈ کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے اوپنر آندرے فلیچر نے بھی تیز اننگز کھیلی اور 14 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ نچلے آرڈر کے بیٹسمین فیبین ایلن نے بھی 24 گیندوں پر 30 رنز کی عمدہ شراکت کی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نیوزی لینڈ کے لئے لاکی فرگیوسن نے طوفانی گیندباز ی کرتے ہوئے 4 اوورز میں 21 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔